سچے دوست کی پہچان، بے غرضی اور احسان کا مفہوم
جو عیب سے واقف کرے وہ دوست ہے اور منہ پر تعریف کرنا گویا ذبح کرنا ہے۔ طمع کرنا مفلسی، بے غرض ہونا امیری اور بدلہ نہ چاہنا صبر ہے۔ نیکی کے عوض نیکی حق ادائیگی ہے اور بدی کے عوض نیکی احسان ہے۔
تشریح اور عملی سبق:
خوشامدی انسان آپ کو غرور میں مبتلا کر کے نقصان پہنچاتا ہے جبکہ مخلص دوست تنہائی میں آپ کی اصلاح کرتا ہے۔ اسی طرح لوگوں سے طمع ختم کر لینا سب سے بڑی بے نیازی ہے۔