علم پیغمبروں کی میراث اور دل کی زندگی ہے
علم پیغمبروں کی میراث ہے اور مال کفار (فرعون و قارون وغیرہ) کی۔ دل مردہ ہے اور اس کی زندگی علم ہے، علم بھی مردہ ہے اور اس کی زندگی طلب کرنے سے ہے۔
تشریح اور عملی سبق:
علم کے سبب کسی انسان نے خدائی کا دعویٰ نہیں کیا، جبکہ مال کے غرور نے قارون و فرعون کو ہلاک کیا۔ شریف انسان علم پڑھ کر مزید متواضع اور عاجز ہو جاتا ہے۔